تھرلر ڈرامہ فلم "ایزابیل”کانیاٹریلرجاری

خوف و دہشت سے بھرپورفلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈہارر تھرلرفلم ایزابیل(Isabelle)کا سنسنی خیزنیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

رابرٹ ہیڈن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے جس کی خوشحال زندگی میں اچانک پر اسرار شیطانی مخلوق دخل انداز ہونے لگتی ہے جس کے بعد انہیں اپنی زندگی بچانا مشکل ہوجا تا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں امانڈہ کریو،ایڈم بروڈی،زوئے بیلکن،بوتھ سیویج،شیلا میک کارتھے اور ڈیوڈ ٹومپا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

پال بریٹ اور مائیکل ہیڈن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ خوفناک مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.