سنگین اقتصادی چیلنج درپیش ہیں ‘ جلدقابو پا لیا جائے گا‘اسلام آباد چیمبر آف کامرس

حکومت کی معاشی بحالی کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘آئی ایم ایف کی سخت شرائط نہ ماننے سے حکومت کی ساکھ مزیر بہتر ہو رہی ہے‘ ملکی ساکھ اور عالمی درجہ بندی میں جلد اضافہ ہو جائے گا:شاہد رشید بٹ

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ کاروباری برادری حکومت کی معاشی بحالی کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔حکومت کو سنگین اقتصادی چیلنج درپیش ہیں جن پر جلدقابو پا لیا جائے گاجس کے بعد معیشت مستحکم ہونا شروع ہو جائے گی۔زرعی اورصنعتی شعبہ کو توجہ دی جا رہی ہے جبکہ برامدی شعبہ بھی اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی سخت شرائط من و عن ماننے کو تیار نہیں جس سے اسکی ساکھ مزیر بہتر ہو رہی ہے۔ موجودہ مالیاتی بحران پر قابو پانے کے بعد حکومت اپنی اقتصادی پالیسیوں پر بہتر انداز میں عمل درامد کر سکے گی جس سے ملکی ساکھ اور عالمی درجہ بندی بہتر ہو جائے گی جبکہ سرمایہ کاری کی صورتحال اچھی اور جی ڈی پی میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

اس سلسلہ میں کاروباری برادری حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان موجودہ بحران حل کرنے اور برامدات بڑھانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیںاور انکی کوششوں کی وجہ سے برامدی شعبہ کی کاروباری لاگت کم ہو رہی ہے جس سے اسکی مسابقت کی صلاحیت بڑھ رہی ہے جس سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ زرعی اور صنعتی شعبہ کومزیدمراعات دینے، ٹیکس کے نظام کو بدلنے اور کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹیں جلد از جلد دور کرنے اور کاروباری ماحول بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ جب تک کاروبار ترقی نہیں کریں گے ملک میں مجموعی اقتصادی ترقی خواب رہے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

3 تبصرے

  1. Brealewer کہتے ہیں

    priligy farmacias del ahorro The addition of the selective CDK 4 6 inhibitor ribociclib to a regimen consisting of tamoxifen or a non steroidal aromatase inhibitor NSAI and goserelin prolonged progression free survival PFS and generated a higher objective tumour response rate in pre or perimenopausal women with HR positive, HER2 negative advanced breast cancer, according to additional results from the MONALEESA 7 trial presented at EBCC 2018

  2. Brealewer کہتے ہیں

    We argue that the low standard deviations we observed in our reproducibility tests could also partly be due to the simple reduction in total measurement time, reducing the lowest frequencies that are most impacted by 1 f noise 20 priligy tablets price 19 10 1137 1148

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.