یوکر ین نے ترکی سے 6 جدید اسٹرائیک ڈرون خریدنے کا معاہدہ کیا ہے ۔ ترکی میں تیار کردہ یہ ڈرونز ایک سال کے اندر یوکرین کے حوالے کر د ئیے جائیں گے۔ یوکرینی صدر نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ڈرون کی خریداری کا معاہدہ ترک صدر رجب طیب ا ردگان کے ساتھ ملاقات میں طے پایا تھا۔میزائل سے لیس ڈرون اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 24 گھنٹے میں 7 ہزار کلومیٹر پرواز اور 55 کلوگرام تک وزن ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یوکرینی حکومت نے ترکی سے دفاعی نوعیت کا یہ معاہدہ ایک ایسے وقت پر کیا ہے، جب روس اور یوکرین کے مابین شدید کشیدگی بڑھ گئی ۔یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں فنی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔