ایل جی کیو 9 اسمارٹ فون لانچ‎

ایل جی کمپنی کی جانب سے کیو 9 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.1 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 821 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 2 ٹی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کی پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ این ایف سی سپورٹ کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ سکیورٹی کے لیے فون کی پشت پر فنگر پرنٹ اسکینر کو بھی جگہ دی گئی ہے۔اسمارٹ فون میں ایچ ڈی آر 10 سپورٹ اور گوگل اسسٹنٹ کے لیے الگ بٹن بھی دیا گیا ہے۔ فون کی قیمت 31 ہزار ایک سو ہندوستانی روپیہ ہے اور اس کی فروخت 11 جولائی سے شروع ہوگی۔فون کو کالے ، نیلے اور سرخ رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.