پاکستان کی پہلی اننگز میں 200 نہ کرنے کی روایت برقرار

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوران پاکستان نے پہلی اننگز میں 200 اسکور نہ کرنے کی روایت برقرار رکھی اور 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا 262 رنز بناکر آوٹ ہوئی لیکن سرفراز الیون پہلی اننگز میں 185رنز پر ہمت ہار گئی۔

جنوبی افریقا کو گرین کیپ پر 77 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، پاکستان کی طرف سے کپتان سرفراز احمد ٹاپ اسکورر رہے،انہوں 50رنز بنائے۔

بابر اعظم 49،امام الحق 43،نائٹ واچ مین محمد عباس 11 اور محمد عامر 10 رنز کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین دوہرا ہندسہ حاصل نہ کرسکا ۔

میزبان ٹیم کے اولیور نے 5، فلینڈرنے 3،ربادا نے 2 وکٹیں اپنے نام کی ۔

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم 181 اور 190 اور دوسری ٹیسٹ میچ میں 177 اور 294رنز ہی بناسکی ۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے سرفراز الیون کو 6 وکٹ اور دوسرے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا اور سیریز اپنے نام کرلی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.