سمندری حدود میں تیل اورگیس کی تلاش میں ڈرلنگ کا آغاز

پاکستانی سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے، ایگزون موبل کے مدر ریگ شپ نے گزشتہ رات نو بجے تیل و گیس کے لیے سمندر میں ڈرلنگ کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کراچی کی ساحلی حدود سے 230 کلومیٹر فاصلے پر کی جارہی ہے ، الٹرا ڈیپ ویل کیکرا – ون کی ڈرلنگ گزشتہ رات شروع کی گئی۔مدر شپ سے ڈررلنگ کی پہلی رپورٹ متعلقہ کمپنی کو ارسال کردی گئی۔

مشیر جہاز رانی و بندرگاہ محمود مولوی کے مطابق اٹالین کمپنی ای این آ ئی با رہ گھنٹے کی ڈرلنگ سے متعلق کمپنی کو رپورٹ ارسال کر دی ہے۔ بین الا قوامی اٹالین ڈرلنگ کمپنی ای این ٓئی نے ڈرلنگ کا م سر انجام دے رہی ہے۔

محمود مولوی نے بتایا کہ مدر ریگ کے ساتھ اس کی معاونت کے لیے تین سپلائی ویسلز اور دو ہیلی کاپٹرز بھی موجود ہیں ۔ان سپلائی ویسلز کے ذریعے ڈرلنگ کے دوران سمندر سے نکالی جانیوالی ریت اور دیگر مواد واپس سمندر برد کیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرلنگ کے لیے منگوائے گئے تینوں سپلائی ویزلز بالکل نئے ہیں، ایگزون موبل 27 سال کے بعد پاکستان میں موجودہ حکومت کی کوششوں سے آئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے بہت بڑے ذخائر موجود ہیں جن کی دریافت سے پاکستانی قوم کی قسمت پلٹ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ 28 نومبر 2018 کو وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکی کمپنی ایگزون موبل کے وفد کے ساتھ اہم ملاقات کی تھی، کمپنی نے ستائیس سال بعد پاکستان میں اپنا دفتر کھولا، وزیرِ اعظم نے وفد سے ملاقات میں سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی تھی۔

اس موقع پر کمپنی کے چیئرمین ایماکو کرین نے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.