باکس آفس: دی اپ سائیڈ نے ایکوامین سے پہلی پوزیشن چھین لی

ایکوامین کا تین ہفتوں سے باکس آفس پر جاری راج ختم ہوگیا اور کامیڈی ڈرامہ مووی دی اپ سائیڈ نے 2 ارب 72 کروڑ روپے کے بزنس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔تھرلر اور سپر ہیرو فلموں کے دور میں غیر متوقع طور پر ایک کامیڈی ڈرامہ نے باکس آفس پر قبضہ جما لیا، فلم کی کہانی ایک ارب پتی معزور اور اس کے رکھوالے کے گرد گھوم رہی ہے۔ پروڈیوسر ہاروے وائن اسٹائن پر جنسی ہراسانی کے سنگین الزام لگنے پر 2017 میں فلم کی نمائش موخر کردی گئی تھی۔

دو ہزار بارہ کے بعد دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر کا سنگین میل عبور کرنے والی پہلی فلم ایکوامین نے اس ہفتے مزید دو ارب چالیس کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

بے انتہا خیال رکھنے والے مالک کی تلاش میں چارسو میل کا سفر کرنے والے کتے کی کہانی A Dog’s Way Home کی باکس آفس پر تیسری پوزیشن ہے، اسی ہفتے ریلیز ہونے والی فلم نے ڈیڑھ ارب ڈالر سے کمالیے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.