گیم آف تھرونز کے آٹھویں سیزن کا ٹریلر جاری

مشہورٹیلی ویژن سیریز’ گیم آف تھرون‘ ‘گزشتہ سات سیزنز کے ذریعے دنیا بھر میں دھوم مچا کر کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے تاہم اب ایک بار پھر’ گیم آف تھرونز ‘‘کا سیزن8مداحوں کیلئے پیش کیا جارہا ہے جوا پریل میں آن ائیر ہو گا۔

اسی سلسلے میں جارج آر آر مارٹن کی کتاب دی وِنڈ آف وِنٹر ‘سے ماخوذ اس سیریزکانیا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیوڈ بینیوف، ڈی بی ویس، ڈیوڈ نٹر اور میگوئل سپوچنک کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والے اس نئے سیزن کی کہانی دو طاقتور خاندانوں کے گرد گھومتی ہے جو سات سلطنتوں پر قبضے کیلئےخونی کھیل کھیلتے ہیں۔

چھ اقساط پر مبنی اس آٹھویں سیزن میں اداکارہ ایملا کلارک، پیٹر ڈنکلیج، لینا ہیڈی، پیٹر ڈنکلیگ،نکولاج کوسٹر، اور کٹ ہیرنگٹن سمیت کئی اداکار اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دکھائی دینگے۔

ایڈوانچر، ڈرامہ اور فینٹسی سے بھرپور یہ ڈرامہ14اپریل کو آن ائیر جائیگا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.