ویوو کمپنی کی جانب سے زیڈ 3 آئی اسمارٹ فون کا ایک اور ورژن اسٹینڈرڈ ایڈیشن کے نام سے متعارف کرا دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون کا ڈسپلے 6.3 انچ کا ہے۔فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 پروسیسر ، 6 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے جبکہ فرنٹ پر 24 میگا پکسل کا کیمرہ شامل ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3315 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، پنک اور نیلے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔فون کی قیمت 296 ڈالر ہے۔