آئی ایم ڈی بی نے ایک نئی مفت ویڈیو سٹریمنگ سروس ”فری ڈائیو“ کا اعلان کر دیا

آئی ایم ڈی بی نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا میں  ”فری ڈائیو“ (Freedive) کے نام سے ایک مفت ویڈیو سٹریمنگ سروس لانچ کر رہے ہیں۔یہ سروس  اشتہارات کی سپورٹ کے ساتھ ہوگی۔
آئی ایم ڈی بی کے پاس پہلے سے مختصر سیریز، ٹریلیر اور انٹرویوز کی شکل میں کافی مواد ہے لیکن فری ڈائیو میں مکمل فلموں اور ٹی وی شوز کوبھی پیش کیا جائے گا۔

 آئی ایم ڈی بی نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ اس سروس کو شروع کرنے کے لیے اس کے پاس فی الوقت کتنی فلمیں اور ٹی وی شوز ہیں۔
فری ڈائیو کی سروس ڈیسک ٹاپ ویب سائٹ اور ایمزون فائر ٹی وی ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگی۔ اسے بتدریج آئی ایم ڈی بی موبائل ایپ کے لیے جاری کیا جائے گا۔فی الوقت یہ سروس صرف امریکی صارفین کے لیے جاری کی جائے گی۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.