مائیکرو فنانس انسٹی ٹیوشن آرڈیننس 2001ء میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش
مائیکرو فنانس انسٹی ٹیوشن آرڈیننس 2001ء میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا جسے مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔
منگل کو قومی اسمبلی میں ساجدہ بیگم نے مائیکرو فنانس انسٹی ٹیوشن آرڈیننس 2001ء میں ترمیم کا بل پیش کیا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ وہ اس بل کی مخالفت نہیں کرتے اسے کمیٹی کے سپرد کردیا جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر نے یہ بل مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔
Email This Post