دنیا کے سب سے بڑے کسٹم کار شو کا انعقاد
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دنیا کے سب سے بڑے کسٹم کار شو کاانعقاد کیا گیا ۔
اس سال ٹوکیو آٹو سیلون 2019میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیوں نے سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کی جنہوں نے اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کیے۔
تین روزہ موٹر شو میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے ماڈلزسمیت 900سے زائدگاڑیاں موجود تھیں جنہوں نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
اس آٹو شو میں رواں برس جاپان سمیت کئی ممالک سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
Email This Post