سام سنگ کے فولڈ ایبل گلیکسی فون کو باضابطہ طور پر 20 فروری کو متعارف کرایا جائےگا
سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ گلیکسی ایس 10 فونز کو 20 فروری کو متعارف کرایا جائے گا۔ کمپنی نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ فولڈ ایبل گلیکسی ایف فون کو بھی اسی دن لانچ کیا جائے گا۔
یہ معلومات پلیس دے لا کونکارد، پیرس میں لگے بِل بورڈز سے ملی ہیں۔ ایک بل بورڈ پر کورین زبان میں The Future unfolds لکھا ہے جبکہ دوسرے پر 20 فروری کی تاریخ لکھی ہے۔
بلِ بورڈ کا ترجمہ سام سنگ نے اپنی پریس ریلیز میں پیش کیا ہے۔
سام سنگ نے پچھلے سال اس فولڈ ایبل فون کا اعلان کیا تھا لیکن اس کی بہت کم تفصیلات بتائیں تھیں۔ کنزیومر الیکٹرونکس شو میں بھی صرف چند حاضرین کے سامنے اس کی نمائش کی گئی تھی لیکن اس کے بارے میں اب بھی بہت کم معلومات فراہم کی گئیں ہیں۔
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس فون کو گلیکسی ایف کی بجائے کسی اور نام سے متعارف کرایا جائے۔