آئٹیل اے 44 ائیر اینڈرائیڈ گو اسمارٹ فون لانچ‎

آئٹیل کمپنی کی جانب سے اے 44 ائیر اینڈرائیڈ گو اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کا ڈسپلے 5.45 انچ کا ہے اور اس کا اسکرین ٹو باڈی ریشو 81 فیصد ہے۔ فون میں کواڈ کور یونیسوک پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر 5 میگا پکسل اور 0.08 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 2 میگا پکسل کا ہے اور اس میں فیس ان لاک فیچر بھی شامل ہے۔ فورجی کنکٹیویٹی کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 2400 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 4999 ہندوستانی روپیہ ہے اسے سنہرے ، نیلے اور گرے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.