عامر خان کے ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم

بالی ووڈ اداکار عامر خان کے ہمشکل کی ایک تصویر آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس نے سب کو حیران کردیاہے۔

بالی ووڈ فلموں میں اکثر ہمشکل کرداروں پر مبنی کہانیاں دیکھنے میں آتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں بھی اکثر مشہور شخصیات کے ہمشکل سامنے آچکے ہیں ۔

لیکن یہ تصویر دراصل عامر خان کے چھوٹے بھائی فیصل خان کی ہے جو ان کے اگلے پراجیکٹ کی ہے۔

تصویر میں ان کے بھائی بالکل عامر خان کی کاپی لگ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار فیصل خان اپنے بھائی عامر خان کے ساتھ 2000 میں فلم’’میلہ‘‘میں نظر آئے تھے لیکن یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی تھی جس کے بعدفیصل خان کا کیریئر بھی ختم ہوگیاتھا۔اور اب تقریباً 19 سال بعد اداکار فیصل خان ایک بار پھر شوبز میں انٹری دے رہے ہیں لیکن اداکار کے طور پر نہیں بلکہ گلوکار کے روپ میں نظر آئیں گے۔ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والی تصویر اداکار فیصل خان کے نئے پراجیکٹ فلم ’’فیکٹری‘‘کی ہے جس میں فیصل خان اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔فیصل نے اپنی نئی فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا فلم’’فیکٹری‘‘ان کا ڈریم پراجیکٹ ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.