لیجنڈ باکسرمحمد علی کی 77ویں سالگرہ
باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی کی 77 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے، انہوں نے 20 سالہ کیریئرمیں 56 مقابلے جیتے۔
تفصیلات کے مطابق دنیائے باکسنگ پرحکومت کرنے والے ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کا 77واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے۔
محمد علی نے 17 جنوری 1942ء کو امریکہ کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کلے رکھا گیا، انہوں نے 1970 کی دہائی میں اسلام قبول کیا۔
باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی نے 29 اکتوبر1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا اور 1960 کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا۔
دنیائے باکسنگ پرحکومت کرنے والے محمد علی نے 40 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور اس کے بعد فلاحی کاموں میں حصہ لیا۔
باکسنگ میں محمد علی کا کیریئر 20 سال پرمحیط رہا اور اس دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 ناک آؤٹ اسکور کیے۔
56 بار باکسنگ مقابلے جیتنے والے لیجنڈ باکسرمحمد علی کو ورلڈ باکسنگ کونسل کی جانب سے کنگ آف باکسنگ کا خطاب دیا گیا۔
واضح رہے کہ 4 جون 2016ء کوعالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
Email This Post