بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز بھی جیت لی
بھارت نے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں شکست دے کر آسٹریلیا کے خلاف اُس کی سرزمین پر پہلی بار سیریز جیت لی۔
ملبورن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48اعشاریہ 4 اوورز میں 230رنز بنائے تھے۔
جواب میں مہندرا سنگھ دھونی اور کیدر جادھو کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد مطلوبہ ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
ایم ایس دھونی اور کیدر جادھو نے ناقابل شکست 87 اور 61رنز بنائے۔
بھارتی بولر چہل نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 آسٹریلوی بیٹسمینوں کا شکار کیا، جبکہ بھونیشور کمار اور محمد شامی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے حالیہ دورے کے دوران بھارت نے آسٹریلیا کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں 2-1سے تاریخی شکست دی تھی۔
Email This Post
Test your skills in adrenaline-pumping PvP arenas Lucky cola