امید ہے اس سال ملکی تاریخ کی ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے، عبد الرزاق دائود

پاکستان کی ایکسپورٹ تیزی سے بڑھائیں گے ،چاول اور چینی کی ایکسپورٹ کے لیے چین سے 1 ارب ڈالر کی مارکیٹ حاصل کرلی ہے، میڈیا سے گفتگو

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سال ملکی تاریخ کی ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے،نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک چیلنج ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک چیلنج ہے، جسے کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دسمبر 2017 کے مقابلے میں 2018 بہتر رہا، رواں سال 27 ارب ڈالر کی برآمدات کرلیں گے۔مشیر تجارت نے اعتراف کیا کہ ان کی توجہ دیگر شعبوں پر زیادہ رہی اور وہ خوردنی تیل پر توجہ مرکوز نہیں کرسکے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ خوردنی تیل کی صنعت کو بہت آگے لے کر جائیں گے اور کسانوں کو خوردنی تیل کی پیداوار میں مدد سے زر مبادلہ بچے گا۔عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ کارگل کمپنی نے پاکستان میں کروڑوں ڈالرز کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ تیزی سے بڑھائیں گے جبکہ چاول اور چینی کی ایکسپورٹ کے لیے چین سے 1 ارب ڈالر کی مارکیٹ حاصل کرلی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Experience the thrill of victory and the agony of defeat Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.