سونی کمپنی کی جانب سے نیا مررلیس کیمرہ اے 6400 متعارف کرا دیا گیا ہے ۔ کیمرے میں کمپنی نے آٹو فوکس پر خصوصی توجہ دی ہے اور کیمرے میں موجود 425 پوائنٹ پی ڈی اے ایف سسٹم کی مدد سے صرف 0.02 سیکنڈ میں آٹو فوکس کیا جاسکتا ہے۔ کیمرے میں ایڈوانس آئی فوکس سسٹم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کیمرے میں 24.2 میگا پکسل کا سنسر دیا گیا ہے جس کی مدد سے فور کے ریکارڈنگ بھی کی جا سکتی ہے۔مکینیکل شٹر پر کیمرہ 11 فریم فی سیکنڈ جبکہ الیکٹرانک شٹر پر 8 فریم فی سیکنڈ کیپچر کرسکتا ہے۔ کیمرے میں ٹچ اسکرین ایل سی ڈی کے لیے نیا ٹلٹنگ میکنزم بھی دیا گیا ہے جس کی مدد سے اپنے آپ کی فلمنگ کرنا بھی آسان ہو گیا ہے۔ کیمرے کی باڈی کی قیمت 899 ڈالر ہے اور اس کی فروخت فروری میں شروع ہوگی۔
Test your skills in adrenaline-pumping PvP arenas Lucky cola