’ٹوٹل دھمال‘ کا پہلا پوسٹر منظر آعام پر
بلاک بسٹر کامیڈی فلم ’دھمال‘ سیریز کے نئے سیکوئل ’ٹوٹل دھمال‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2007میں بننے والی بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم دھمال کی تیسری کڑ ی ٹوٹل دھمال کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے ۔
انیل کپور نے فلم کا پوسٹراپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر شیئرکرتے ہوئےکہا کہ’’اس بار ایسا ایڈونچردیکھنے کو ملے گا جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا، ٹوٹل دھمال کا یہ سفرپاگل پن اورمزاح سے بھرپورہوگا‘‘۔
فلم کا ٹریلر 21جنوری کو ریلیز کیا جائیگا ۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں اجے دیوگن، رتیش دیش مکھ، ارشد وارثی، جاوید جافری، بومن ایرانی، سنجے مشرااور نیہاریکارائی زادہ شامل ہیں۔
دونوں فلموں میں ان کے ساتھ اداکار ارشد وارثی، جاوید جعفری اور رتیش دیش مکھ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
‘ٹوٹل دھمال رواں سال22فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
اندرا کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں انیل کپوراور مادھوری ڈکشٹ سترا سال بعد ساتھ نظر آئیں گے ۔
واضح رہے مادھوری اور انیل نے ’رام لکھن‘، ’پرندہ‘، ’پکار‘ اور ’بیٹا‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا، ان دونوں کا گانا ’دھک دھک کرنے لگا‘ آج بھی کافی مقبول ہے۔
ان دونوں نے آخری مرتبہ ایک ساتھ 2001 میں ریلیز ہوئی فلم ’لجا‘ میں کام کیا تھا۔
Email This Post
Test your skills in adrenaline-pumping PvP arenas Lucky cola