سائنس فکشن فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کا نیاٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن ڈرامہ فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایتکار رابرٹ روڈریگیوس کی اس فلم کی کہانی معروف جاپانی فکشن سیریز سے متاثرہ ہے جس میں26ویں صدی کے دور کی عکاسی کی گئی ہے جب سائنسدان غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک ایک ایسی لڑکی کی تلاش کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

جس سائیبورگ یعنی بائیومکینیکل اعضاء کی حامل ہوتی ہے اور عام انسانوں نے کئی گنا منفرد ہوتی ہے۔

جیمز کیمرون، جون لینڈاؤ اور رابرٹ روڈریگیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکارروزا سالاسار،کرسٹوفر والٹز،کیان جونسن،ایڈ سکیرن،ماہرشالا علی ، مشیل روڈریگیوس، جیکی ارلی ہالے اور جنیفر کونولی سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں۔

جاپانی آرٹسٹ Yukito Kishiroکی فکشن سیریزBattle Angel Alitaسے متاثر ہو کر بنائی گئی اس سنسنی خیز سائنس فکشن فلم کی تیار ی میں 200ملین ڈالر لاگت آئی ہے جو رواں سال ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت14فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Experience the thrill of victory and the agony of defeat Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.