جنیوا میں لگژری واچ شو کاانعقاد

سوئزرلینڈ کے شہرجنیوا میں گھڑیوں کے شوقین افراد کے لئے 29ویں سالانہ واچ شو کاانعقاد کیا گیا۔

سلون انٹرنیشنل دی لا ہاٹے ہارلاگری نامی گھڑیوں کے اس میلے میں مختلف ممالک سے معروف واچ برانڈزنے شرکت کی۔

6 روز تک جاری رہنے والے اس واچ شو میں معروف گھڑی سازکمپنیوں نے اپنی خوبصورت اور بیش قیمت شا ہکار گھڑیاں نمائش کیلئے پیش کیں۔

رواں سال اس میلے میں ہیرے جواہرات سے سجی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس بیش قیمت گھڑیا ں موجود تھیں جوحاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

گھڑیوں کی آرٹسٹک بناوٹ،اسٹائل اورڈیزائن سے لیکراْنکے قیمتی پْرزوں کی خریدو فروخت تک سب اپنے اندر سمیٹے اس نمائش کو دیکھنے لاکھوں افراد نے یہاں کا رْخ کیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

2 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Level up your character and unlock new abilities as you progress Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.