روس کے صدر پوٹن کا سربیا پہنچنے پر شاندار استقبال

روس کے صدر ولادی میر پوٹن سربیا کے دورے پر دارلحکومت بلغراد پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس دوران ایک خوبصورت شیفرڈ پپی نے بھی انہیں خوش آمدید کہا۔

روسی صدر ولادی میر پوٹن یورپ میں سفارتی مہم کے دوران سربیا کے دورے پر پہنچ گئے، بلغراد ائیرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر دارالحکومت کی سڑکوں پر 30 ہزار افراد اکٹھے ہو گئے اور مہمان صدر کو تالیاں بجا کر خوش آمدید کہا۔

اس دوران ایک خوبصورت شیفرڈ پپی روسی صدر کو بطور تحفہ پیش کیا گیا۔ روسی صدر نے قدیم چرچ کا بھی دورہ کیا۔ روسی صدر اپنے دورے کے دوران سربیا سے دفاعی تعلقات مضبوط بنانے اور خطے کی صورتحال میں مشترکہ لائحہ عمل اپنانے سمیت ایجنڈے پر مذاکرات کریں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

2 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Discover new lands, uncover ancient secrets, and become a legend Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.