آسٹریلیا میں شدید گرمی،80سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

 آسٹریلیا میں دوسری عالمی جنگ کے بعد تاریخ کی بدترین ہیٹ ویو دیکھنے میں آئی۔گرمی کا تقریباً 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 1939 کے بعد سڈنی میں ریکارڈ کی جانے والی یہ سب سے زیادہ گرمی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے کئی علاقوں میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،گرمی کی شدت سے سڑکیں پگھلنے لگیں جبکہ کھیلوں کے میدانوں میں بچوں کے لئے تپش سے جھلسنے کا خطرہ ہے۔ پرتھ میں سورج کی تپش سب سے زیادہ رہی جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی۔اسکے علاوہ شدید گرمی سے آگ کی متعدد وار ننگز جاری کی گئیں جبکہ پورے شہر میں کہیں بھی آگ جلانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق نیو ساوتھ ویلز میں اوسط درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات نے گرمی کی ایک اور لہر کے بارے میں خبردار کردیا۔حکومت کی جانب سے بے گھر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ ہیٹ ویو سے بچاﺅکے لیے اسپتالوں میں خصوصی ڈیسک بھی قائم کردئیے گئے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Discover new lands, uncover ancient secrets, and become a legend Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.