پاک بحریہ کثیر القومی مشق’امن‘ کا انعقاد

پاک بحریہ کثیر القومی مشق "امن” کا انعقاد 2007 سے مسلسل کر رہی ہے۔ رواں سال چَھٹی کثیر القومی مشق امن ماہِ فروری میں منعقد کی جارہی ہے۔

میری ٹائم سرحدوں کی دفاع سے لے کر گہرے سمندروں میں انسانی مدد تک۔ قومی اثاثوں کی حفاظت سے لےکر علاقا ئی اشتراک تک ۔ علاقائی بحری سکیورٹی گشت سے لیکر عالمگیر شراکت داری تک پاک بحریہ ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس مشق میں عالمی بحری افواج امن کے حصول کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ آ پر یشنز کرنے اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں۔

اس سال 40 سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے اثاثہ جات کے ساتھ ” امن کے لیے متحد “ کے نصب العین کے تحت کثیر القومی مشق "امن”میں شرکت کریں گے۔

یہ مشق میری ٹائم تعاون کو مستحکم کرنے ، محفوظ میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Test your skills in adrenaline-pumping PvP arenas Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.