سپیل انڈسٹریل روبوٹ سسٹم نصب کرنے والا پہلا پاکستانی گروپ بن گیا
سپیل پاکستان پہلا پاکستانی صنعتی گروپ بن گیا ہے جس نے اسمبلی لائن کے لیے روبوٹک سسٹم نصب کردیا ہے، اس سے نہ صرف صنعتی پیداوار کا عمل تیز ہوگابلکہ سوفیصد بہتری بھی آئے گی۔ اس انڈسٹریل روبوٹک سسٹم کا افتتاح ہونڈا کارز پاکستان لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیرونبویوشی مورا اور لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے مشترکہ طور پر کیا۔سپیل گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفسر ضیاء حیدر نقی، اٹلس ہونڈا کے نائب صدر پروڈکشن کے نیچی مٹسائو، اسسٹنٹ نائب صدر ایم اشرف، جنرل مینیجر آصف محمود، ایڈوائزر ٹو چیف انجینئرنگ کوالٹی توشی نوری آوایا، سینئر مینیجر پرچیزنگ شن جی شینوزاوا بھی اس موقع پرموجود تھے۔ ہونڈا کارز پاکستان لمیٹڈ کے صدر اور چی ایگزیکٹو آفیسر ہیرونبویوشی مورا نے کہا کہ سپیل پاکستان کی جانب سے روبوٹک سسٹم کی تنصیب بڑا متاثر کن قدم ہے ۔
Engage in strategic gameplay and outsmart your opponents Lucky cola