‘حکومت بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر رضامند’
وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے ٹیکس دہندگان کے لیے بینکوں سے رقم نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیر مملکت نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ نئے فنانس بل میں مذکورہ ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سابقہ حکومت نے 2016 کے بجٹ میں مختلف بینکوں سے ایک روز میں 50 ہزار روپے تک رقم نکلوانے پر ٹیکس چھوٹ ختم کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان سے 0.3 فیصد اور ٹیکس نادہندگان سے 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا تھا۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے جاری بیان میں خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت سے ملاقات میں 23 جنوری کو پیش کیے جانے والے نئے فنانس بل سے متعلق کے سی سی آئی کی سفارشات اور تجاویز پر بات چیت کی گئی۔
خرم شہزاد کے مطابق وزیرمملکت برائے محصولات حماد اظہر ٹیکس دہندگان کے لیے یہ ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خرم شہزاد کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ حماد اظہر نے تاجروں کو استعمال شدہ مشینری کی درآمد پر عائد سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس ختم اور تاخیر سے ٹیکس فائل کرنے والوں کو آڈٹ سے مستثنیٰ قرار دینے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔
Email This Post
Experience the thrill of victory and the agony of defeat Lucky cola