’پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا وقت آگیا‘
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو۔
ایک بیان میں احسان مانی نے کہا کہ ہم ہر کرکٹ بورڈ سے پاکستان میں کھیلنے کے لیے بات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار کوئی کھلاڑی پاکستان میں آکر کھیل لے، میں ضمانت دیتا ہوں وہ دوبارہ آنے سے منع نہیں کرے گا۔
پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ چاہتا ہوں کہ اگلے سال پی ایس ایل کے آدھے میچ اور 2 سال بعد پوری پی ایس ایل پاکستان میں ہو ۔
پرفارمنس کے سوال پرانہوں نے جواب دیا کہ ٹیسٹ میچ میں ویسے ہی دباؤ ہوتا ہے، آپ کیوں کھلاڑیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
Email This Post
Engage in strategic gameplay and outsmart your opponents Lucky cola