سائنسدانوں نے شارک کی ایک قدیم نسل کا نام آرکیڈ کلاسک کے نام پر ” گیلیگا “ رکھ دیا
ماہرین رکازیات نے قبل از تاریخ کی ایک شارک کو گیلیگاڈون نورڈکوئسٹائی (Galagadon nordquistae) کا نام دیا ہے۔یہ نام 80 کی دہائی کی مقبول آرکیڈ گیم گیلیگا کےنام پر دیا گیا ہے۔اس شارک کو یہ نام دینے کی وجہ اس کے دانت ہیں۔ گیلیگا کے دانت کلاسک گیم کے سپیس شپ سے بہت ملتے ہیں۔
گیلیگاڈون شارک اگرچہ 67 ملین سال پہلے عظیم الجثہ ڈائنو سار کے زمانے سے تعلق رکھتی ہے اور اس کی باقیات ٹی ریکس ڈائنو سار کے ساتھ سے ملی ہے لیکن اس کا سائز زیادہ بڑا نہیں تھا۔یہ شارک 30 سے 45 سینٹی میٹر لمبی تھی۔
اس کے دانت ایک ملی میٹر سے بھی چھوٹے تھے۔اصل میں یہ موجودہ زمانے کی کارپٹ شارک جیسی تھیں۔
نارتھ کیرولینا سٹیٹ یونیورسٹی کے لیکچرر ٹیری گیٹس اور رضاکار کارین نورڈکوئسٹائی (جس کے نام پر اس شارک کے نام کا ایک حصہ ہے) نے بڑی احتیاط کے ساتھ ساوٹھ ڈکوٹا میں ٹی ریکس ڈائنوسار کے نمونوں کے ساتھ دو ٹن مٹی چھان کر گیلیگا ڈون شارک کے دو درجن سے زائد دانت دریافت کیے۔
ٹیری گیٹس نے بتایا کہ تاریخ کے سب سے بڑے شکاری کے ساتھ شارک کے خردبینی دانت دریافت کرنا حیران کن تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان دانتوں کا سائز ریت کے ذروں جتنا تھا، جسے بڑی توجہ سے الگ کیا گیا.
Email This Postنارتھ کیرولینا سٹیٹ یونیورسٹی کے لیکچرر ٹیری گیٹس اور رضاکار کارین نورڈکوئسٹائی (جس کے نام پر اس شارک کے نام کا ایک حصہ ہے) نے بڑی احتیاط کے ساتھ ساوٹھ ڈکوٹا میں ٹی ریکس ڈائنوسار کے نمونوں کے ساتھ دو ٹن مٹی چھان کر گیلیگا ڈون شارک کے دو درجن سے زائد دانت دریافت کیے۔
ٹیری گیٹس نے بتایا کہ تاریخ کے سب سے بڑے شکاری کے ساتھ شارک کے خردبینی دانت دریافت کرنا حیران کن تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان دانتوں کا سائز ریت کے ذروں جتنا تھا، جسے بڑی توجہ سے الگ کیا گیا.
Test your skills in adrenaline-pumping PvP arenas Lucky cola