’بجٹ بزنس ہائوسز کے مفادات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا‘
سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ بڑے بزنس ہائوس والوں کے مفادات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسی الیکشن کو سامنے رکھ کر ہی سمجھ آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ بگ بزنس ہائوسز نے موجودہ حکومت کی الیکشن مہم کے دوران اپنے مالی وسائل استعمال کئے ،انہیں کے مفادات کو بجٹ میں مد نظر رکھا گیا ہے۔
پی پی رہنما نے استفسار کیا کہ اقتصادی پالیسی میں ایک شق ایمنسٹی سے متعلق ہے وہ کس کے لیے ہے؟ کرپشن پرواویلا بہت مچایا گیا،لیکن ریاستی اداروں کو ٹھیک کرنے کا راستہ نہیں بتایا گیا۔
ان کا کہناتھاکہ یہ کہنا درست نہیں کہ یہ حکومت یہ سب کچھ خود کر رہی ہے، آئی ایم ایف کی ٹیم 2 مرتبہ پاکستان آئی، آپ پہلے ہی گھٹنوں پر ہیں، ایوان بلک کر رہ گیا لیکن ایوان کو ان مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ پراپیگنڈا چل رہا ہے کہ پارلیمانی نظام ناکام ہوگیا لہذا صدارتی نظام لایا جائے،وہ اصلاحات جس نے ملک کو دولخت کیا ،کہیں ہم انہی کی طرف تو نہیں جارہے ؟
Email This Post
Engage in strategic gameplay and outsmart your opponents Lucky cola