پی ایس ایل4 کی ڈرافٹنگ: آندرے فلیچر پشاور زلمی میں شامل

 پاکستان سپرلیگ سیزن 4 کیلئے اضافی ڈرافٹنگ کی گئی جس کے دوران ملتان سلطانز نے آندرے رسل اور پشاور زلمی نے آندرے فلیچر کو منتخب کر لیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں زور وشورسے جاری ہیں۔پی ایس ایل سیزن 4 کیلئے ملتان سلطانز کی ٹیم میں پہلے آسٹریلیا کے سابق کپتان اور بال ٹمپرنگ میں ملوثاسٹیو اسمتھ شامل تھے اب ان کی جگہ آ ندرے رسل کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ پشاور زلمی نے وقار سلام خیل کی جگہ آ ندرے فلیچر کو شامل کرلیاہے۔ قبل ازیں پاکستان سپر لیگ کے لئے 20 نومبر کو کی گئی ڈرافٹنگ میں ٹیموں کے 20رکنی ا سکواڈ مکمل کر لئے گئے تھے۔پی ایس ایل4فروری کی 14 تاریخ سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے یہ میگا ایونٹ 17 مارچ تک جاری رہے گا۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے 3 میچ لاہور اور 5 کراچی میں شیڈول کئے گئے ہیں ، ان میچز میں فائنل بھی شامل ہے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Experience the thrill of victory and the agony of defeat Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.