ویسٹ انڈیز کیخلاف کرکٹ سیریز : پاکستان ویمنز اسکواڈ کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے اور ٹی20سیریز کیلئے14رکنی پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا، بسمہ معروف ون ڈے اور ٹی20فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان اور ویسٹ نڈیز کی ویمن ٹیمیوں کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے اور ٹی20سیریز کیلئے14رکنی ٹیم کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
پاکستان ویمنز ٹیم کے اسکواڈ میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین ،ڈیانابیگ، ارم جاوید، جویریہ خان، نشرح سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار،ثنا میر، سدرہ امین، سدرہ نواز اور عمیمہ سہیل شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی20 میچز31جنوری سے3فروری تک کراچی میں ہوں گے جبکہ ون ڈے سیریز کے میچز7سے11فروری تک دبئی میں شیڈول ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی طویل عرصے بعد پاکستان آمد خوش آئند ہے، 5سال پہلے بنگلادیش کو ہوم سیریز میں ہرا چکےہیں۔
کپتان پاکستان ویمنز ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم سابق ٹی20چیمپئن رہ چکی ہے، ہوم گراؤنڈ پرسیریز کیلئے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں، ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی پرفارمنس مانیٹر کرچکے ہیں،8ماہ سے فٹنس پر خاص محنت کررہے ہیں، ہماری کوشش یہی ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر اچھا کھیلیں اور سیریز جیتیں۔
Email This Post
Test your skills in adrenaline-pumping PvP arenas Lucky cola