جنوبی افریقا نے تیسرا ون ڈے 13 رنز سے جیت لیا
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت جنوبی افریقا نے 13 رنز سے فتح حاصل کرلی ۔
جنوبی افریقا نے 33 اوورز میں 2 وکٹ پر 187 رنز بنائے تھے اور اسے جیت کیلئے مزید 131 رنز درکار تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔
بارش کے باعث جب دوسری بار کھیل روکنا پڑا تو ڈک ورتھ اینڈ لوئیس میتھڈ کے تحت پروٹیز ہدف سے آگے تھا۔
سنچورین میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے امام الحق کی سنچری اور بابراعظم اور حفیظ کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے کیا لیکن 25 کے انفرادی اسکور پر ہاشم آملہ حسن علی کی گیند پر بابراعظم کو آسان کیچ دے کر آؤٹ ہو گئے۔
کوئنٹن ڈی کوک کو 33 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان نے شاندار تھرو کی بدولت رن آؤٹ ہوئے۔
Email This Post
Level up your character and unlock new abilities as you progress Lucky cola