وزیراعلیٰ پنجاب دنگل : گوجرانوالہ کے پہلوان آٹھ مقابلے جیت کر چھا گئے
وزیراعلیٰ پنجاب رستم گوجرانوالہ دنگل میں گوجرانوالہ کے پہلوان چھا گئے، اکھاڑے میں چھوٹے بڑے چودہ جوڑ پڑے، سب سے بڑے جوڑ سمیت آٹھ مقابلے گوجرانوالہ نے جیتے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ہونے والا پہلاوزیراعلی پنجاب رستم گوجرانوالہ دنگل سخت مقابلوں کے بعد گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے اپنے نام کر لیا، پہلوانوں نے اپنے حریفوں کو چت کرنے کے لیے خوب داؤ پیچ کا استعمال کیا جبکہ دنگل کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد جناح اسٹیڈیم میں موجود تھی.
پہلوان دنگل میں پہلوانوں کے درمیان چودہ مقابلے کروائے گئے جن میں سے آٹھ مقابلے گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے اپنے نام کیے، بڑا جوڑ گوجرانوالہ کے شفیق عرف جھلہ پہلوان اور حیدر علی کے درمیان ہوا جو شفیق عرف جھلہ پہلوان نے اپنے نام کیا.
دوسرے بڑے ٹاکرے میں گوجرانوالہ کے زمان عرف جانی پہلوان نے رستم بہاولپور نادر ڈاھا کو شکست دی پہلوانوں نے جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے.
اس سے قبل جب پہلوان پہلوان جناح اسٹیڈیم پہنچے تو ڈولفن فورس اور پولیس کے گھڑ سوار دستے نے پہلوانوں کو سلامی دی اور پہلوانوں کوبگھی پر بٹھا کر اسٹیڈیم کا چکر بھی لگوایا۔
Email This Post
Discover new lands, uncover ancient secrets, and become a legend Lucky cola