ایک روپے میں 35 جی بی موبائل انٹرنیٹ روزانہ

اسمارٹ فون والے صارفین انٹرنیٹ ضرور استعمال کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مختلف ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے اپنے کسٹمرس کے لیے سستے ترین پیکج متعارف کرائے جاتے ہیں۔

ٹیلی کمیونیکشن ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لیے اپنے صارفین کو نت نئی اور سستی کال، میسج اور انٹرنیٹ سروس کے پیکج فراہم کرتی ہیں اسی طرح بھارت کی ایک سرکاری ٹیلی کام کمپنی نے زبردست اعلان کردیا۔

بھارت کی سرکاری ٹیلی کام کمپنی بھارت سان چار نگم لمیٹیڈ بی ایس این ایل نے نیا انٹرنیٹ پیکج متعارف کرایا جس کے تحت اب نیٹ ورک استعمال کرنے والے صارفین 1 روپے میں 35 گیگا بائٹس (جی بی) انٹرنیٹ روزانہ استعمال کرسکتے ہیں۔

صارف کو ویب سائٹ کے آن لائن پورٹل پر جاکر بھارت فائبر پیکج پیکج ایکٹیو کرانا ہوگا، کمپنی کی جانب سے صارفین کو 256 کے بی اور 100 ایم بی اسپیڈ فراہم کی جارہی ہے۔

بی ایس این ایل کے ڈائریکٹر وویک بنسل کا کہنا تھا کہ ’ہم نے یہ محسوس کیا اب صارفین کو تیز ترین اور سستے انٹرنیٹ کی ضرورت ہے، اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے پیکج متعارف کرایا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے فائبر 2 ہوم ٹیکنالوجی کو اپ ڈیٹ کر کے بھارت فائبر سروس لانچ کی، عوام کی جانب سے اس کی بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے جو ہمارے لیے خوشی کی بات ہے‘۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

2 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Engage in strategic gameplay and outsmart your opponents Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.