ایل جی کمپنی کا منفرد فون متعارف کیلئے تیار

ایل جی کمپنی اپنے اسمارٹ فون سے ٹچ اسکرین کو بھی ختم کرنے جا رہی ہے ۔ کمپنی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر ایسا سمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے جو کہ ٹچ کے بجائے جیسچر کنٹرول سے کام کرے گا یعنی کہ کچھ فاصلے سے ہی ہاتھ کو حرکت دینے سے موبائل کی موومنٹ کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔ کمپنی نے اس حوالے سے گڈ بائے ٹچ سلوگن بھی جاری کیا ہے اور ایک مختصر ویڈیو بھی شئیر کی ہے۔ کمپنی اس فون کو 24 فروری کو متعارف کرانے جارہی ہے۔ واضح رہے کچھ عرصے قبل گوگل کی جانب سے بھی ایسا پیٹنٹ رجسٹر کرایا گیا تھا جس میں راڈار بیسڈ موشن سنسر استعمال کیے جائیں گے جو صارفین کو برقی ڈیوائسز ہاتھوں کی حرکت سے استعمال کرنے کی سہولت فراہم کریں گے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Engage in strategic gameplay and outsmart your opponents Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.