سونی کمپنی کے اسمارٹ فون ایکسپیریا ایکس زیڈ 4 کی لائیو تصاویر سامنے آگئی ہیں۔ کمپنی اس فون کو موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ اسمارٹ فون میں 6.5 انچ کا ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے اور اس کی پشت پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔ فور اینڈرائڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ فون میں اسنیپ ڈریگن 855 پروسیسر دیا جائے گا اور یہ اس پروسیسر کا حامل پہلا فون ہوگا۔ فون میں 6 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3900 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ فون میں فنگر پرنٹ سنسر کو بھی جگہ دی جائے گی۔ فون کی قیمت سے متعلق تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
Test your skills in adrenaline-pumping PvP arenas Lucky cola