بٹن،جیک اور سم سلاٹ کے بغیر مئیزو زیرو اسمارٹ فون لانچ‎

مئیزو کمپنی کی جانب سے مئیزو زیرو اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے جس میں کوئی بھی فزیکل بٹن شامل نہیں کیا گیا۔ ساونڈ اور پاور بٹن کو بھی فون کا حصہ نہیں بنایا گیا ۔ فون میں چارجنگ کے لیے کسی قسم کا جیک یا پورٹ بھی شامل نہیں ہے۔ فون کے اطراف میں ٹچ ایکٹیو پینل دیے گئے ہیں جو کہ پاور بٹن اور ساؤنڈ کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔ اسپیکر کے لئے فون کے ڈسپلے کے نیچے ٹرانسڈیوسر کو رکھا گیا ہے ۔ یہ فون صرف وائرلیس چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔اسمارٹ فون میں کوئی سم سلاٹ بھی نہیں دیا گیا بلکہ یہ ای سم سسٹم کے ذریعے کام کرتا ہے۔ فون کا ڈسپلے 5.99 انچ کا ہے اور فرنٹ کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے۔ ڈسپلے تلے فنگر پرنٹ سکینر بھی دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر 12 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں ۔ اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو سفید اور کالے رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Engage in strategic gameplay and outsmart your opponents Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.