سلمان خان کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز
بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا جس میں وہ مختلف کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں سلمان خان، کترینہ کیف مرکزی جبکہ تبو، ڈیشا پٹنی، سنیل گرور اور جیکی شرف بھی کردار ادا کررہے ہیں۔
فلم کی ٹیگ لائن ’ایک شخص کی زندگی اور قوم کا اتحاد‘ رکھی گئی۔
فلم کا ٹریلر بھارت کے یوم جمہوریہ سے ایک روز پہلے ریلیز کیا گیا۔ سلمان خان اس ٹریلر میں نیوی افسر، کان کن، سرکس میں بائیک چلانے والے شخص کا کردار ادا کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت فلم 2014 میں ساؤتھ کوریا میں بننے والی فلم ’اوڈی ٹو مائی فادر‘ کی کاپی ہے۔ یاد رہے کہ فلم بھارت رواں سال عید الفطر پر پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت کے سیٹ پر سلمان خان اور کترینہ نے کرکٹ کھیلا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ مداحوں نے دونوں اداکاروں کے نئے روپ کو دیکھ کر انہیں سراہا تھا۔
دبنگ خان اور کترینہ کیف کو فلم ’بھارت‘ کا ایک سین واہگہ بارڈر کے مقام پر عکس بند کروانا تھا مگر سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے حکومت نے کاسٹ کو شوٹنگ کی اجازت نہیں دی تھی۔
Email This Post
Experience the thrill of victory and the agony of defeat Lucky cola