’دوحہ میں ملاقاتیں بہت زیادہ تعمیری رہیں ‘
افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ دوحہ میں ملاقاتیں ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ تعمیری رہیں ، ابھی کئی معاملات پر کام کرنا باقی ہے ، افغانوں کے مابین بات چیت اور جامع جنگ بندی پر اتفاق رائے تک کچھ بھی طے نہیں ہوگا ۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ وہ دوحہ میں چھ روزہ مذاکرات کے بعد بات چیت کے لیے افغانستان جا رہے ہیں ، بنیادی معاملات پر اہم پیش رفت ہوئی، مذاکرات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے جلد دوبارہ بات چیت کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک سب باتوں پر اتفاق نہیں ہو جاتا کچھ بھی منظور نہیں ہوگا ، سب باتوں پر اتفاق میں افغانوں کے مابین مذاکرات اور جامع جنگ بندی شامل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کرانے کے لیے قطر حکومت کے تعمیری تعاون اور قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی ذاتی شمولیت پر شکر گزار ہیں ۔
Email This Post
Discover new lands, uncover ancient secrets, and become a legend Lucky cola
Conquer challenging dungeons and defeat fearsome bosses. Lucky Cola