سام سنگ گیلکسی ایس 10 کمپنی کا مہنگا ترین فون

 معروف موبائل فون کمپنی سام سنگ گیلکسی ایس 10 کمپنی کا مہنگا ترین فون ‘فون کا ایڈوانسڈ ورژن 1800 ڈالر میں دستیاب ہوگا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے ایس ٹین میں 12 جی بی ریم اور ایک ٹیرابائٹ کی گنجائش رکھی گئی ہے جو کمپنی نے اس سے قبل کسی سمارٹ فون میں پیش نہیں کی۔ بعض تکنیکی ماہرین نے کہا ہے کہ ایک ٹیرابائٹ کی بجائے سام سنگ کے نئے ماڈل میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 512 گیگا بائٹ کی گنجائش ہوگی۔ صارفین کیلئے ایک اور بات اہم ہے کہ سام سنگ کا پہلا فولڈنگ فون ’ گیلکسی ایف‘ اسی سال کے وسط میں لانچ کیا جائے گا جو گیلکسی فون سے ہٹ کر ہو گا۔ تاہم اگلے ماہ کی 20 تاریخ تک گیلکسی ایس 10 ریلیز ہونے کا قوی امکان ہے۔ دونوں سمارٹ فون میں بیزل ختم کر دیا گیا ہے اور سکرین کے پیچھے فرنٹ کیمرہ رکھا جائے گا۔ اس حوالے سے قیاس آرائیوں کے مطابق گیلکسی ایس 10 میں دو فرنٹ کیمرے لگائے جارہے ہیں جو ایک ساتھ تصویر لے کر مخصوص سافٹ ویئر کی مدد سے تھری ڈی ایفیکٹ جیسا تاثر پیدا کریں گے جو صارفین کیلئے انتہائی کشش کا باعث ثابت ہو گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

3 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Engage in strategic gameplay and outsmart your opponents Lucky cola

  2. Lucky cola کہتے ہیں

    Collect rare loot and become a master of your craft. Lucky Cola

  3. Hawkplay کہتے ہیں

    Unite, fight, and win in our epic battles! Hawkplay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.