عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں سے آئی فون کی فروخت بڑھے گی۔ ایپل کی رپورٹ

سمندر کی سطح میں اضافے، غذائی قلت، طوفان، سیلاب، سیاسی بے چینی، مہاجرین ،   قحط اور تباہ کن عالمی ماحولیاتی تبدیلیاں انسانیت کے لیے کوئی اچھی چیزیں نہیں ہیں لیکن ٹیکنالوجی کمپنی ایپل  ان تباہ چیزوں  کے روشن پہلو کو دیکھ رہی ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ یہ سب  آئی فون کی  فروخت کے لیے بہتر ہیں۔
حال ہی میں شائع ہونےوالی ایک رپورٹ میں کمپنی نے بتایا کہ ان کے حفاظتی فیچرز جیسے SOS جو آئی فون اور ایپل واچ صارفین کو ایمرجنسی سروسز سے جوڑتے ہیں، تباہ کن موسمیاتی تبدیلیوں میں گاہکوں کی کمپنی کے ساتھ وفاداری اور اس کی مصنوعات کی طلب میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ایپل نے اس حوالے سے زندگی بچانے والے دوسرے متوقع فیچرز جیسے بلٹ ان فلیش لائٹ اور وائرلیس ایمرجنسی الرٹ کی مثال دی۔

کمپنی نے رپورٹ میں لکھا کہ ”پچھلے کچھ سالوں میں ، مثال کے طور پر ہم نے آئی فون کو وائرلیس ایمرجنسی الرٹ، بشمول نیشنل ویدر سروس اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے الرٹ، وصول کرنے کے قابل بنایا۔یہ الرٹ ایپل واچ میں بھی وصول ہوتے ہیں۔

ہم نے مفت ”فائنڈ فرینڈ“ ایپ اور تیزی سے قابل رسائی فلیش لائٹ پیش کی۔“
ایپل کا خیال ہے کہ یہ سب چیزیں اس کی فروخت میں 2.3 ارب ڈالر کا اضافہ کر سکتی ہیں۔ بہت سی دیگر بڑی کمپنیوں جیسے والٹ ڈزنی اور بنک آف امریکا نے بھی اسی بنیاد پر ایسی ہی رپورٹ شائع کی ہیں۔
ایپل ماحولیات سے متعلق خطرات کو جہاں کاروباری مواقع کے طور پر دیکھ رہا ہے، وہیں اسے اپنے انفراسٹرکچر کے لیے خطرہ بھی سمجھ رہا ہے۔ان سے ایپل کو 300 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ سکتاہے۔
تباہ کن ماحولیاتی تبدیلیوں سے نقصان کا خدشہ بھی بالکل بجا ہے۔ ایسے کسی بھی واقعے میں افواہوں سے رسد بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ 2011 میں تھائی لینڈ میں آنے والے طوفان کے باعث دنیا بھر میں ہارڈ ڈسک ڈرائیوز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی تھیں۔
ہارڈ ڈسک بنانے والے ممالک میں تھائی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔ 2011 کے سیلاب نے ویسٹرن ڈیجیٹل کی فیکٹریوں کو بری طرح متاثر کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک رات میں ہی ہارڈ ڈسک ڈرائیوز کی قیمت دوگنا ہو گئی تھی۔ ایپل جانتا ہے کہ جہاں ماحولیاتی تبدیلیوں سے فروخت میں اضافہ ہو سکتا ہے وہاں اسی طرح کا نقصان بھی متوقع ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

4 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Every game is a new story. Start yours today Lucky cola

  2. Lucky cola کہتے ہیں

    Embark on a thrilling adventure filled with danger and excitement. Lucky Cola

  3. Luckycola کہتے ہیں

    Dive into a world of luxury and endless rewards! Lucky cola

  4. Hawkplay کہتے ہیں

    Experience the ultimate fantasy adventure! Hawkplay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.