چوتھا ون ڈے: سرفرازاحمد کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم کی کپتانی سونپ دی گئی

پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

 پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پرمشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پرمشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1 بجے شروع ہوگا۔ سرفرازاحمد کی جگہ شعیب ملک قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ سرفرازدوسرے ون ڈے میں ہونے والے واقعے کی وجہ سے نہیں کھیل رہے، سرفرازسے متعلق آئی سی سی کا فیصلہ آنا ہے، مزید بات نہیں کرنا چاہتا۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ بتایا گیا ہے سرفرازاحمد 4 میچزکے لیے باہرہے، سرفرازاحمد سے متعلق آئی سی سی کا فیصلہ جلد آجائے گا۔

قومی ٹیم محمد حفیظ، بابر اعظم، امام الحق، کپتان شعیب ملک، شاداب خان، حسن علی، حسین طلعت، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک، کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، ریزا ہینڈرک، ریسی وین دیر ڈیسن، اینڈلے فلکوایو، ڈیوڈ ملر، ڈیل اسٹین، کگیسورا بادا، بیرون ہینڈرکس، اور تبریز شمسی پرمشتمل ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

4 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    From casual to competitive – we’ve got it all Lucky cola

  2. Lucky cola کہتے ہیں

    Join a vibrant community of gamers and make lifelong friends. Lucky Cola

  3. Luckycola کہتے ہیں

    Feeling lucky? Test your luck at our casino today! Lucky cola

  4. Hawkplay کہتے ہیں

    Join the ranks of legendary heroes! Hawkplay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.