فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب49 کروڑ 55 لاکھ روپے جاری
وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب49 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کردیئے ہیں حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک 12 ارب 34 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے کرک میں انسٹیٹیوٹ آف پٹرولیم ٹیکنالوجی کے قیام کیلئے 2 کروڑ 85 لاکھ ، سی پیک کے تحت گوادرمیں ڈیسلی نیشنل پلانٹ کیلئے 3 کروڑ، بونی بوزند چترال روڈ کیلئے 6 کروڑ، سی پیک کے تحت گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے 20 کروڑ، خیبر انسٹیوٹ چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال پشاور کیلئے 20 کروڑ ، گریٹر کراچی سیوریج پلانٹ کیلئے 34 کروڑ 48 لاکھ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے 20 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔
Email This Post
Where gamers gather to redefine the impossible Lucky cola
Form alliances with other players and dominate the leaderboards. Lucky Cola
Be the next big winner at our online casino! Lucky cola
Engage in thrilling battles and epic quests! Hawkplay
Join now and become part of the ultimate online gaming experience Hawkplay