لیژر لیگس فٹ بال :جنونی ایف سی اور گلوری انٹرا سٹی چمپئن شپ کھیلیں گی

جنونی ایف سی اور رنر اپ گلوری ایف سی نے لیژر لیگز انٹرا سٹی چمپئن شپ میں اپنی نشستیں کنفرم کرلیں۔

لیژر لیگز کے زیر اہتمام سیزن فائیو کا کراچی یونائیٹڈ گرائؤنڈ کلفٹن پر اختتام ہوگیا۔ 8ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں جنونی ایف سی اور گلوری ڈیز پوائنٹس ٹیبل پر 10پوائنٹس کے ساتھ برابر تھیں تاہم جنونی ایف سی کو 14کے مقابلے میں 15گول کے فرق سے بہتر گول اوسط پر پہلی پوزیشن حاصل ہوئی۔

 جوگا بونیٹو کو بھی اپنے 7میچوں میں 10پوائنٹس حاصل ہوئے لیکن ان کا گول کا فرق 7گول تھا۔ گول اوسط پرانہیں تیسری پوزیشن مل سکی۔ کراچی میں کھیلے گئے دیگر7وینیوز سے نارتھ مسلم، نارتھ ینگرز، جئے لعل، یونائیٹڈ ایف سی، شاہ فیصل اورقادری اسپورٹس نے بھی بحیثیت گروپ لیڈر انٹراسٹی کیلئے کوالیفائی کیا ۔ انٹرا سٹی چمپئن شپ اس سال اپریل میں کھیلی جائے گی۔

کراچی انٹرا سٹی چیمپئن ملک کے دیگر شہروں کی فاتح ٹیموں کے ساتھ اپریل 2019میں مدمقابل ہوگی۔ جو نیشنل چیمپئن شپ کہلائے گی اور لیثررلیگز نیشنل چمپئن شپ کی فاتح اس سال اکتوبر میں ہونے والے دوسرے سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی جو یونان میں کھیلا جائے گا۔

لیثررلیگز کا ٹارگیٹ ہے کہ پاکستان کے کم از کم 50شہروں میں لیثررلیگز کو متعارف کرایا جائے اور ان کی انتھک محنت اور کوششوں کے نتیجہ میں ملک بھر میں 39شہروں میں لیثررلیگز کو متعارف کراکے وہاں ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو بھرپور موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کی بنیاد پر دوسرے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں۔ گزشتہ سال لاہور کی آئی سی اے ڈبلیو نے پہلے سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پُرتگال کا ٹکٹ حاصل کیا تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

4 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Every game is a new story. Start yours today Lucky cola

  2. Luckycola کہتے ہیں

    Spin to win and enjoy non-stop entertainment! Lucky cola

  3. Hawkplay کہتے ہیں

    Become a hero in our fantasy world! Hawkplay

  4. Hawkplay کہتے ہیں

    Embark on epic quests and battle fierce enemies in our online fantasy game Hawkplay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.