میزو نے بغیر کسی بٹنوں اور پورٹس کے بغیر پہلا سمارٹ فون ”میزو زیرو“ متعارف کرا دیا
ایپل نے آئی فون میں ہیڈ فون جیک سے جان چھڑائی تو بہت سی کمپنیوں نے اس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے سمارٹ فونز سے بھی ہیڈ فون جیک ختم کر دئیے لیکن میزو نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کمپنی نے زیرو کے نام سے ایک نیا فون متعارف کرایا ہے۔اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ میزو نے اس میں سے ہیڈفون جیک، چارجنگ پورٹ اور سپیکر گرل کو بالکل ختم کر دیا ہے۔حد تو یہ ہے کہ اس میں سم کارڈ سلاٹ اور وہ بٹن بھی نہیں جو آپ دوسرے سمارٹ فونز میں دیکھتے ہیں۔ اس فون کی 7.8 ایم ایم سرامک یونی باڈی کی بیک پر 12 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے رئیر کیمروں کے ساتھ 2 پن ہولز ہیں۔ان میں سے ایک پن ہول مائیکرو فون لیے جبکہ دوسری ہارڈ ری سیٹ کے لیے ہے۔
میزو زیرو بلوٹوتھ 5.0 اور وائرلیس یو ایس بی کنکٹیویٹی کو سپورٹ کرتا ہے، جو فائلوں کو یو ایس بی 3.0 سٹینڈرڈ کی رفتار سے ٹرانسفر کر سکتا ہے۔
میزو زیرو کی 5.99 انچ کیو ایچ ڈی او ایل ای ڈی سکرین کسی حد تک بڑے سپیکروں اور ائیر پیس کے متبادل کا کام کرے گی۔ اس فون کی بیزل اتنی بڑی ہے کہ اس میں ہی 20 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ سما گیا ہے لیکن اس کا فنگرپرنٹ سکینر سکرین پر ہی ہے۔ میزو زیرو میں سنیپ ڈریگن 845 پروسیسرہے۔ یہ فون چارجر پورٹ نہ ہونے کی وجہ سے 18W وائرلیس چارجنگ پر انحصار کرتا ہے۔اس فون میں عام فون کی طرح بٹن تو نہیں لیکن اس کے بارڈز پر پریشر سنسگ ضرور موجود ہے۔ اس فون میں سم کارڈ سلاٹ نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ میزو نے اس فون میں ایمبیڈڈ سم یا ای سم ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ میزو کا کہنا ہے کہ اس فون کو چین میں متعارف کرانے کا انحصارمقامی فون کیرئیر کے ای سم کو سپورٹ کرنے پر ہے۔ یعنی یہ فون فی الحال محدود تعداد میں دستیاب ہے۔
Email This Post
Feel the rush of the game, right at your fingertips Lucky cola
Embark on a thrilling adventure filled with danger and excitement. Lucky Cola
Be the next big winner at our online casino! Lucky cola
Join forces with friends and defeat your enemies! Hawkplay
Team up with friends and dominate the battlefield Hawkplay