صرف 10 سیکنڈ میں تمام دانتوں کو صاف کرنے والا خود کاربرش
اس سال کنزیومر الیکٹرونکس شو میں دانتوں سے متعلق مصنوعات بھی پیش کی گئیں۔امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن دن میں 2 بار 2 منٹ تک دانت صاف کرنے کی ہدایت کرتی ہے۔لیکن ایک فرانسیسی کمپنی FasTeesH کا کہنا ہے کہ ایک نئے برش ، Y-Brush ، سے آپ کو ہر روز دانت صاف کرنےکے لیے صرف 10 سیکنڈ درکار ہونگے۔ اس نئے برش کو 10 سیکنڈ ٹوتھ برش کا نام دیا گیا ہے۔عام برش سے تو ہمیں ایک ایک دانت صاف کرنا پڑتا ہے لیکن Y-Brush سے ہم ایک وقت میں اوپر یا نیچے کےتمام دانت ایک ساتھ صاف کر سکتے ہیں۔
یہ برش دیکھنے میں عام برش جیسا دکھائی نہیں دیتا۔ اس کی شکل کھیلوں کے چھوٹے ماؤتھ گارڈ کی طرح ہے۔
وائی-برش کی ٹرے میں 45 ڈگری کے زاویے سے نائیلون کے ریشے لگے ہیں۔ امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن بھی دانت صاف کرتے ہوئے برش پکڑنے کے لیے یہ زاویہ تجویز کرتی ہے.
وائی-برش کے لیے چار سائزوں میں ٹرے متعارف کرائی گئیں ہیں جوبچوں سےلیکر کر بالغ افراد کےدانتوں کےمطابق ہے۔
برش ٹرے کے سامنے ایک بڑی موٹر کے ساتھ چھوٹا ہینڈل لگا ہوا ہے۔ یہ موٹر دانتوں کے صفائی کے لیے ارتعاش پیدا کرتی ہے۔ برش میں تین طرح کے ارتعاش (وائیبریشن) کی سیٹنگ ہیں۔ صارفین خود ہی ان میں سے اپنے لیے آرام دہ سیٹنگ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس برش کے ہینڈل اور ٹرے کی شکل انگریزی کے حرف Yسےملتی ہے، اسی وجہ سے اس برش کو وائی – برش کا نام دیا گیا ہے۔
اس برش کو استعمال کرنے کے لیے اس کی ٹرے میں ٹوتھ پیسٹ لگا کر اسے منہ میں جبڑے کے اوپر رکھنا پڑتا ہے۔ موٹر چلانے میں برش میں ارتعاش پیدا ہوتا ہے، جس سے آپ کے جبڑے، چبانے کی طرح حرکت کرتے ہیں۔ پانچ سیکنڈ کے بعد برش کو بند کر کے اس کا رخ بدل لیں اور پھر پانچ سیکنڈ کے لیے موٹر چلا دیں۔
وائی برش کو ابھی طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکا میں ابھی امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن نے اس جائزہ نہیں لیا۔
Connect, compete, and celebrate gaming in all its forms Lucky cola
Join a vibrant community of gamers and make lifelong friends. Lucky Cola
Dive into a world of luxury and endless rewards! Lucky cola
Adventure, strategy, and epic battles await! Hawkplay
Discover the ultimate online adventure Hawkplay