پشاور نے آل پاکستان انٹربورڈ کرکٹ فائنل جیت لیا

پشاور بورڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوجرانوالہ کو شکست دیکر آل پاکستان انٹر بورڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

کراچی ثانوی بورڈ کے زیراہتمام کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں پورے پاکستان کے تعلیمی بورڈز کی 16 ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل کے مہمان خصوصی چیئرمین انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپور خاص سندھ پروفیسر برکت علی حیدری اے دستی تھے ۔

جبکہ صدارت میٹرک بورڈ کے سیکرٹری سید محمد علی شائق نے کی۔ اس موقع پر برکت علی حیدری نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں انٹر بورڈ اسپورٹس کمیٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہی ہے اور طلبا و طالبات میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس لاڑکانہ بورڈ محمد رمضان جمالی نے کہا کہ ہم نے پورے پاکستان سے تعلیمی بورڈ کے کھلاڑیوں کو جمع کر کے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے یہ طلبہ مستقبل میں بہترین کھلاڑی بن کر ابھر سکتے ہیں۔

آخر میں میٹرک بورڈ کے انچارج اسپورٹس امین عبدالعلی نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے حاضرین کو آٰگاہ کیا۔ قبل ازیں کھیلے جانے والے فائنل میں بی آئی ایس ای پشاور نے گوجرانوالہ بورڈ 23 رنز سے شکست دی۔

ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن بی آئی ایس ای پشاور، دوسری پوزیشن گوجرانوالہ اور تیسری پوزیشن ٹیکنیکل بورڈ نے حاصل کی۔ اختتامی میچ کے نتائج کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب ناظم آباد جیم خانہ میں ہوئی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

5 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    From casual to competitive – we’ve got it all Lucky cola

  2. Lucky cola کہتے ہیں

    Discover new realms and unlock powerful abilities as you level up. Lucky Cola

  3. Luckycola کہتے ہیں

    Dive into a world of luxury and endless rewards! Lucky cola

  4. Hawkplay کہتے ہیں

    Enter the realm of epic battles and quests! Hawkplay

  5. Hawkplay کہتے ہیں

    Unlock powerful abilities and fight for glory in our online game Hawkplay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.