سال 2019 ، راحت فتح علی خان نے دنیا بھر میں کنسرٹ کرنے کا اعلان کردیا
بین الاقوامی شہرتِ یافتہ نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان سال 2019 میں دنیا بھر میں پرفارم کریں گے انہوں نے شیڈول کا اعلان کردیا۔
راحت فتح علی خان نے دنیا کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا جس کے مطابق وہ برطانیہ، امریکا، کینیڈا، یورپ اور آسٹریلیا سمیت 6 براعظموں میں پرفارم کریں گے۔
قوالیاں اور عارفانہ کلام پیش کرنے والے گلوکار نے اعلان کیا کہ مداح اس دورے کے دوران ہر پروگرام میں بالی ووڈ کے مشہور گانے، قوالیاں اور ان پلگ ورژن کا لطف اٹھاسکیں گے۔
راحت فتح علی خان کے شیڈول کے مطابق اُن کا پہلا میوزیکل کنسرٹ 15 فروری کو ابو ظہبی میں ہوگا جبکہ وہ لندن، برمنگھم اور لیڈز میں بھی پرفارم کریں گے۔
نامور پاکستانی گلوکار نے اپنا شیڈول ویڈیو کی صورت میں شیئر کیا جس کے بیک گراؤنڈ میں اُن کی آواز میں مشہور گانا ’تیرے بن نیئں لگدا دل میرا ڈھولنا‘ چل رہا ہے۔
یاد رہے کہ استاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے اور شاگرد راحت فتح علی خان نے اپنے چچا کے انداز کو اپناتے ہوئے اُن کی قوالیاں پڑھیں اور دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔بعد ازاں انہیں بالی ووڈ فلموں میں گانے گانے کا بھی موقع ملا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا یہی وجہ ہے کہ بھارت کی تقریباً ہر دوسری بڑی فلم مٰں اُن کی آواز میں گانا شامل ہوتا ہے۔
Email This Post
Every game is a new story. Start yours today Lucky cola
Customize your character with unique abilities and gear. Lucky Cola
Spin to win and enjoy non-stop entertainment! Lucky cola
Defend your kingdom and rise to power! Hawkplay
Your journey to greatness starts now Hawkplay