نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں فنانسنگ کیلیے بینکوں کو مراعات دینے کا فیصلہ

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے سلسلے میں وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے ہاؤسنگ فنانسنگ کے ضمن میں بینکوں کو مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، سینئر وزیر پنجاب علیم خان، معاون خصوصی نعیم الحق، معاون خصوصی افتخار درانی، سیکریٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب اور دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے حوالے سے کم آمدنی والے افراد کو کمرشل بینکوں کی جانب سے فنانسنگ کے حصول سے متعلقہ امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے ہاؤسنگ فنانسنگ کے ضمن میں بینکوں کو مراعات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد کم آمدنی والے افراد کو بینکوں کی جانب سے آسان قرضوں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو دی جانے والی مراعات کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے افراد کے لیے اپنے ذاتی گھروں کے حصول کے خواب کو ممکن بنانے کے لیے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے پراجیکٹ سے کم آمدنی والے افراد کو گھر کی سہولت میسر آئے گی جب کہ معیشت کا پہیہ چلے گا اور نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔
وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ فور کلوژر اور رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

3 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Every game is a new story. Start yours today Lucky cola

  2. Hawkplay کہتے ہیں

    Defend your kingdom and rise to power! Hawkplay

  3. Hawkplay کہتے ہیں

    Join the ultimate online gaming community and start your adventure today Hawkplay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.